اسٹیون اسمتھ نے ’ چیٹر‘ کے طعنوں پر کان ہی بند کرلیے

اسمتھ نے اس میچ میں 102 بالز پر116 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی


AFP May 27, 2019

ISLAMABAD: آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ نے 'چیٹر' کے طعنوں پر کان ہی بند کرلیے، گذشتہ روز انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران جب وہ اور ڈیوڈ وارنر میدان میں اترے تو بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے میزبان کراؤڈ نے چیٹر چیٹر کے نعرے لگائے۔

اسمتھ نے اس میچ میں 102 بالز پر 116 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں، میں نے کراؤڈ کے فقروں کی کوئی پروا نہیں کی بلکہ اپنے کان ہی بندکردیے، میں نے میدان میں اپنی پوری توجہ صرف کھیل پر ہی مرکوز رکھی اور جو آوازیں آرہی تھیں ان پر دھیان ہی نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔