
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ کی حدود میں واقع محلہ سید پور سے 11 روز قبل 3 سالہ بچی ضمیر فاطمہ اس وقت اغوا ہوئی تھی جب وہ چیز لینے قریبی دکان گئی تھی۔
ضمیر فاطمہ کی 11 روز بعد ایمن آباد سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کی تصدیق کے لیے سیمپل فرانزک سائنس لیباریٹری بھجوائے جائیں گے.
۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔