‏فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کردیا

قمری کیلنڈر کے بعد اب کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے، ‏فواد چوہدری


ویب ڈیسک May 27, 2019
قمری کیلنڈر کے بعد اب کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے، ‏فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

MEXICO CITY: ‏وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہٰ چند مہینوں میں تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں