وزیراعظم کی قیادت میں بین الاقوامی معاہدوں میں قومی مفاد کو ترجیح دی جارہی ہے فردوس عاشق

چینی نائب صدرکےدورےمیں معاہدوں پراتفاق پاک چین اقتصادی تعاون کامنہ بولتاثبوت ہے،فردوس عاشق


ویب ڈیسک May 27, 2019
معاہدےچین کےپاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اسٹریٹجک مفادکی وابستگی کےعکاس ہیں،فردوس عاشق فوٹو: فائل

KARACHI: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اورعوامی فلاح کو ترجیح دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر اتفاق دونوں ممالک میں فروغ پاتے اقتصادی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ معاہدے چین کے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اسٹریٹجک مفاد کی وابستگی کے عکاس ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اور عوامی فلاح کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ماضی میں ذاتی مفادات اور کاروبار سر فہرست تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں