لاہور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ سید ارشد علی شاہ جاں بحق

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک August 28, 2013
سید ارشد علی شاہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسے۔ فوٹو: فائل

مصری شاہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ سید ارشد علی شاہ کو قتل کر دیا۔


سید ارشد علی شاہ ایڈووکیٹ فیروزوالا کچہری میں پریکٹس کرتےتھے، ریلوے اسٹیشن کےقریب دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، سید ارشد علی شاہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں