روپے کی قدر مزید مستحکم ڈالر 149 روپے کی سطح پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر 150 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 149 روپے کا ہوگیا ہے


ویب ڈیسک May 27, 2019
انٹر بینک میں ڈالر 150 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 149 روپے کا ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے قدر میں مزید استحکام دیکھا گیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی سے 150.50 پیسے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 150 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 149 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 134 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |