اداکارزاہد احمد ’دوہری شخصیت‘ کا کردارنبھائیں گے

زاہد احمد کیلیے ڈرامے میں سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ وہ اپنے کردار کے دونوں پہلوؤں کے ساتھ کس طرح انصاف کرتے ہیں


ویب ڈیسک May 27, 2019
اداکار زاہد احمد اپنی زندگی کے مشکل ترین کردار میں نظر آئیں گے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستانی ماڈل، آر جے اور ڈرامہ ایکٹر زاہد احمد عیدالفطر کے بعد شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل ''عشق زہے نصیب'' میں دُہری شخصیت رکھنے والے ایک نوجوان کا کردار ادا کریں گے، جو شاید ان کی زندگی کا مشکل ترین کردار بھی ہوگا۔

اپنی مردانہ وجاہت کے باعث شہرت رکھنے والے زاہد احمد اس ڈرامے میں ''سمیر'' نامی ایک ایسے مالدار نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں جو دوہری شخصیت کے نفسیاتی مسئلے (split personality disorder) کا شکار ہے۔ عام حالات میں گرج دار آواز اور مردانہ انداز رکھنے والے سمیر کو جب دورہ پڑتا ہے تو وہ خود کو ایک لڑکی محسوس کرنے لگتا ہے؛ اور اس حالت میں اپنا نام ''سمیرا'' بتاتا ہے۔

زاہد احمد کےلیے اس ڈرامے میں سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ وہ اپنے کردار کے دونوں پہلوؤں کے ساتھ کس طرح انصاف کرتے ہیں کیونکہ ''سمیر'' کا تقاضا ہے کہ وہ خاندانی رئیس زادے بلکہ فیوڈل لارڈ کی طرح برتاؤ کریں جبکہ ''سمیرا'' کی کیفیت میں ان کے چہرے مہرے سے لے کر باڈی لینگویج اور مکالموں کی ادائیگی تک میں بھرپور نسوانیت کا اظہار لازمی ہے۔


کم از کم تصویروں اور ٹیزرز کی حد تک یہ کہا جاسکتا ہے کہ زاہد احمد نے اداکاری کا یہ چیلنج قبول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ناظرین ان کے اس کردار کو پسند کرتے ہیں یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |