شاداب خان نے ورلڈ کپ سے قبل خطرناک عزائم ظاہر کردیئے

بیٹنگ وکٹوں پر زیادہ وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے، شاداب خان


Mian Asghar Saleemi May 27, 2019
بیٹنگ وکٹوں پر زیادہ وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے، شاداب خان

قومی کرکٹر شاداب خان نے ورلڈ کپ سے قبل خطرناک عزائم ظاہر کر دیئے۔

شاداب خان کے مطابق میچز کے دوران آپ کی نظریں زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے پر مرکوز ہوتی ہیں، اگر آپ اپنے مقصد میں کامیاب رہتے ہیں تو آپ حریف سائیڈ کو 300 سے کم رنز تک محدود کر سکتے ہیں ، بصورت دیگر سکور 350 رنز سے بھی زیادہ بن سکتے ہیں۔

قومی اسپنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ ٹریک پر رنز بنانے کی اوسط 6 رنز سے زیادہ ہے، بیٹنگ وکٹوں پرآپ کو وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے، ان دوسرے بولرز کی طرح میری بھی کوشش ہوگی کہ وہ جلد از جلد بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کر سکوں۔

مسلسل شکستوں پر لیگ اسپنر نے کہا کہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور اپنی کارکردگی سے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم جیت نہیں سکے تاہم مجموعی طور پر ہم نے میزبان سائیڈ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔

شاداب خان جو بیماری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے تاہم وہ افغانستان کے خلاف پریکٹس میچ میں ایکشن میں دکھائی دیئے اور انہوں نے مقررہ دس اوورز میں 64 رنز د ے کر ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے دوران گرین شرٹس کو تین وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔