مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

نریندر مودی ایک بار پھر وزارت عظمی کے منصب پر براجمان ہونے کے لیے تیار ہیں ان کی تقریب حلف برداری جمعرات کو ہوگی


ویب ڈیسک May 27, 2019
نریندر مودی کی تقریب حلف برداری جمعرات کو ہوگی (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: بھارتی حکومت نے نریندرا مودی کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر نے بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے رہنما نریندرا مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جی پی نے چند روز قبل مکمل ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے اور نریندر مودی ایک بار پھر وزارت عظمی کے منصب پر براجمان ہونے کے لیے تیار ہیں جس کے لیے وہ الیکشن کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں، ان کی تقریب حلف برداری جمعرات کو منعقد ہوگی۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم کا مودی سے رابطہ، انتخابات میں جیت پر مبارکباد

مودی کے ایک بار منتخب ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں فون کرکے مبارک باد دی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ساتھ چلنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں