قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن عید اور روزے کیلئے رویت ضروری ہے اسلامی نظریاتی کونسل

قرآن و حدیث کے مطابق عید اوررمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل


ویب ڈیسک May 27, 2019
قرآن و حدیث کے مطابق عید اوررمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ۔ فوٹو : فائل

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن عید اور روزے کیلئے رویت ضروری ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے، قمری کیلنڈر کو مسترد نہیں کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع

قبلہ ایاز نے کہا کہ حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا، دنیا میں ابھی تک کہیں بھی عید کا اعلان نہیں ہوا ہے، طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے، قرآن و حدیث کے مطابق عید اوررمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہے، رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‏فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کردیا

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے، کیا حکومت نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ عید کا اعلان وزارت سائنس وٹیکنالوجی کرے گی، اس قسم کے کاموں کے لیے اتھارٹی کی ضرورت ہوتی ہے اب تک اس قسم کی اتھارٹی کا تعین نہیں ہوا، جب کوئی اتھارٹی بنی تو پھرغور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کی تھی جس نے قمری کیلنڈر تیار کرلیا جس کے مطابق اس سال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں عیدالفطر 5 جون کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں