نوبل انعام یافتہ ماہر طبعیات مرے گیل مان انتقال کرگئے

مرے گیل مان نے مادہ کے خفیف جوہری ذرات سے متعلق تھیوری آف کوآرکس پیش کی تھی۔


APP May 28, 2019
مرے گیل مان نے مادہ کے خفیف جوہری ذرات سے متعلق تھیوری آف کوآرکس پیش کی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نوبل انعام یافتہ سائنسدان اور ماہر طبعیات مرے گیل مان انتقال کر گئے۔

ماہر طبعیات مرے گیل مان 89 سال کی عمر انتقال کرگئے۔ انھوں نے چھوٹے ایٹمی ذرات کی دریافت اور ان کی درجہ بندی کی تھی۔ وہ کیلیفورنیا یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سمیت کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے۔

مرے گیل مان نے مادہ کے خفیف جوہری ذرات سے متعلق تھیوری آف کوآرکس پیش کی تھی جو پروٹون، نیوٹرون اور ایٹم کے دیگر ذرات سے متعلق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں