کراچی میں جعلی آپریشن سے مجرموں کا صفایا نہیں ہوگا الطاف حسین

وزیرداخلہ سفاری پارک میں پولیس افسران کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کریں، الطاف حسین


ویب ڈیسک August 28, 2013
الطاف حسین نے کہا کہ چیف جسٹس سفاری پارک میں پولیس افسران واہلکاروں کو شہید وزخمی کرنے والے دہشت گردوں کو بے گناہ قراردینے کی خبروں کا ازخود نوٹس لیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے نیک نیتی سے غیرجانبدارانہ کارروائی کی جائے تواسے ایم کیوایم کی بھرپورحمایت حاصل ہوگی۔

رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں کی جانے والی کارروائی 1992 کے آپریشن کی طرح نہ ہو جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ یہ آپریشن 72 بڑی مچھلیوں کے خلاف کیا جائے گا مگراس کا رخ ایم کیوایم اور ایک مخصوص طبقہ آبادی کی طرف موڑدیا گیا تھا، اگر ایساہی اس مرتبہ بھی کیا گیا تو 1992 کے آپریشن کی طرح یہ آپریشن بھی بے نتیجہ ثابت ہو گا۔

الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ سفاری پارک میں پولیس افسران واہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کریں، اگر وفاقی وزیرداخلہ نے دہشت گردوں کو بے گناہ قراردینے والے ہاتھوں کو تلاش کرلیا تو کراچی میں قیام امن کے لئے ان کی کاوشیں کامیاب ثابت ہوسکتی ہیں ورنہ جعلی آپریشن سے مجرموں کا صفایا نہیں ہوگا۔ الطاف حسین نے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم سے مطالبہ کیا کہ سفاری پارک میں پولیس افسران واہلکاروں کو شہید وزخمی کرنے والے دہشت گردوں کو بے گناہ قراردینے کی خبروں کا ازخود نوٹس لیں اوراس بات کی تحقیقات کرائیں کہ ان دہشت گردوں کو کن بااثرشخصیات کی ایما پر بے گناہ قراردے کر رہا کیا گیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں دیرپا امن پورے پاکستان کی ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور تاجربرادری اور شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے کے لئے مکمل نیک نیتی اورخلوص کے ساتھ کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |