ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا ن لیگ کے سرجاتاہے شہباز شریف

28 مئی کو اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے بیرونی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ملکی دفاع کو ترجیح دی، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 28, 2019
28 مئی پاکستانیوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا (ن) لیگ کے سرجاتا ہے۔

یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 28 مئی پاکستانیوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا (ن) لیگ کے سرجاتا ہے، 28 مئی کواس وقت کےوزیراعظم نوازشریف نے بیرونی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ملکی دفاع کو ترجیح دی۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانےکے لیے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو، پاکستانی سائنسدانوں اور افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |