عسکری ونگز کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا جائے ممنون حسین

میٹروبس منصوبہ 8 ماہ میں بن گیا مگرمونجودھڑو ایئرپورٹ سے لاڑکانہ سڑک 5 سال میں نہ بن سکی، ممنون حسین

ممنون حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت محتاط ہے کہیں صوبائی خودمختاری میں مداخلت کا الزام نہ لگ جائے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

نومنتخب صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ کراچی کو ٹھیک کئے بغیر ملک کی معیشت نہیں چل سکتی، عسکری ونگز کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔



ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے نومنتخب صدرکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے دوران خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا، موجودہ حکومت کو تو کشکول توڑنے کے لیے کشکول ہاتھ میں رکھنا ہو گا۔


ممنون حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت محتاط ہے کہیں صوبائی خودمختاری میں مداخلت کا الزام نہ لگ جائے۔ نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی نظر میں انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی ٹھیک نہیں، رابطوں کا فقدان بھی ہے اور ادارے ایک دوسرے کے مدمقابل بھی ہیں۔


ممنون حسین نے کہا کہ تھرکول سے بجلی کی فوری پیداوارممکن نہیں، بجلی کے نرخ ساڑھے تین سال بعد کم کردیئے جائیں گے۔ میٹروبس منصوبہ 8 ماہ میں بن گیا مگرمونجودھڑو ایئرپورٹ سے لاڑکانہ سڑک 5 سال میں نہ بن سکی۔

Recommended Stories

Load Next Story