وزیرخارجہ سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ

سربراہ اجلاس کے لئے وزیر اعظم بھی تشریف لے جائیں گے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک May 28, 2019
کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں ممبران اپنا نقطہ ء نظر پیش کریں گے، وزیر خارجہ: فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ نے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سربراہ اجلاس کے لئے وزیراعظم بھی تشریف لے جائیں گے، کونسل آف فارن منسٹرزاجلاس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہورہا ہے اس پربھی بات چیت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران میں کشیدگی اورتناؤ بڑھ رہا ہے اس حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے، سائیڈ لائنز پر میری ملاقاتیں کچھ وزرائے خارجہ کے ساتھ طے ہیں، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوگی جب کہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں ممبران اپنا نقطہ ء نظر پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں