گوادر بندرگاہ سے معاشی ترقی کا نیا باب شروع ہوگاآغاجان اختر

گوادر پورٹ کی ترقی اور اسے وسطی ایشیا سے ملانے والی شاہراہ کی تعمیر کے بعد ملک میں اقتصادی اور معاشی ترقی...


Business Reporter August 29, 2013
فوٹو : آن لائن

گوادر پورٹ کی ترقی اور اسے وسطی ایشیا سے ملانے والی شاہراہ کی تعمیر کے بعد ملک میں اقتصادی اور معاشی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین آغاجان اختر نے دوسری انٹر ٹرانس ملٹی موڈیل ٹرانسپورٹیشن اینڈ لاجسٹک نمائش کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بندر گاہوں کی کارکردگی میں بہتری اور شپمنٹ باربرداری کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے ٹرانسپورٹیشن سے متعلق تمام اداروں بشمول شپنگ پورٹ، ریلویز، ایئرویز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور کسٹمز کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے، انٹر ٹرانس نمائش و کانفرنس مقصد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اسے تواتر کے ساتھ منعقد ہوناچاہیے۔

نمائش کے منتظم پیگاسس کنسلٹنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر خانزادہ نے کہا کہ اب یہ نمائش اور کانفرنس سال میں دو بار ہوگی اور اس کا انعقاد لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی ہوگا، نیشنل سینٹر فارمیری ٹائم پالیسی ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ )آصف ہمایوں، انٹرنیشنل چیمبر کے چیئرمین طارق رنگون والا، کمشنر سندھ ریونیو بورڈ دائود پیرزادہ، سول ایوی ایشن ایئرپورٹ منیجر افسر ملک اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں