عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری 29 مئی سے بکنگ کا آغاز

عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان


ویب ڈیسک May 28, 2019
پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو روانہ ہوگی فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر اعلان کردہ 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت بکنگ کا آغاز 29 مئی سے ہوگا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون کو کراچی سٹی اسٹیشن سے صبح 10:45 پر پشاور روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین بھی 2 جون کو کوئٹہ سے صبح 11:30 پرراولپنڈی روانہ ہو گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوگی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 4 جون کو صبح 8 بجے راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 4 جون کولاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ روانہ ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نےمسافروں کے لئے اسپیشل عیدی کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے تحت عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے