گورنر ہاؤس پشاور میں یتیم بچوں کی دعوت افطار اور موج میلے

دعوت افطار میں شہر کے 3 یتیم خانوں سے 400 بچوں نےشرکت کی


شاہ زیب خان May 27, 2019
گورنر خیبرپختوںخوا نے یتیم بچوں کو عید الفطر کے پہلے دن گورنر ہاوس آنے کی دعوت دی فوٹو: ایکسپریس

BEIJING: گورنر خیبر پختونخوا نے یتیم بچوں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔

گورنر ہاؤس پشاور میں یتیم بچوں کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر 3 یتیم خانوں سے 400 بچوں نےشرکت کی، بچوں کے لئے گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں افطار کا اہتمام کیا گیا، یتیم بچوں نے گورنر سے اپنی عیدی وصول کی، اس کے ساتھ ہی وہ کھیل کود سے لطف اندوز ہوتے رہے۔



اس موقع پر گورنر خیبرپختوںخوا شاہ فرمان نے یتیم بچوں کو عید الفطر کے پہلے دن گورنر ہاوس آنے کی دعوت دی اور خود ان کی مہمان نوازی کرنے کا وعدہ کیا۔



گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ شہر کے نامی گرامی اسکولوں کی جانب سے طلبا کے گورنر ہاؤس آنے کی درخواستیں موصول ہوئی لیکن سب سے پہلے یتیم بچوں کو ترجیع دی کیونکہ ان بچوں کا پہلا حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔