پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ریاست ہےمحمود احمد خان

ہفتہ عیادت کے5ویں روز مریض بچوں میں عید گفٹس کی تقریب تقسیم سے خطاب


Express Desk August 28, 2012
ہفتہ عیادت کے5ویں روز مریض بچوں میں عید گفٹس کی تقریب تقسیم سے خطاب. فوٹو فائل

پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ریاست ہے ،یہاں کے حاکموں کی نیتوں سے قطع نظر عوام ایک دوسرے کی مدد کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں اور مصیبت کے وقت انھوں نے اس کا عملی اظہار کیا ہے، اے ایم ٹی ایف جیسے ادارے عوامی جذبوں اور مخیر حضرات کے جذبوں کے عکاس ہیں۔

ان تاثرات کا اظہار آرٹس کونسل کے نائب صدر محمود احمد خان نے گذشتہ روز افضال تھیلیسمیا فائونڈیشن(اے ایم ٹی ایف)، بلقیس ناز اسپتال فیڈرل بی ایریا میں سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے25ویں ہفتہ عیادت کے5ویں روز مریض بچوں میں عید گفٹس کی تقریب تقسیم کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے اے ایم ٹی ایف کے بانی ڈاکٹر عاصم قدوائی،میزبان و ایس ایس ایف کے بانی و چیئرمین نفیس احمد خان،روبینہ پروین،ڈاکٹر معظم حیدر ودیگر نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر عاصم قدوائی نے بتایا کہ اے ایم ٹی ایف سال2003 سے مریضوں کو بلامعاوضہ تبدیلی خون کی سہولتیں فراہم کررہا ہے،

سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے بانی و چیئرمین اور میزبان نفیس احمد خان نے کہاکہ عید پر مریضوں کی عیادت ہماری دیرینہ روایت ہے جو خدمت کے جذبہ سے سرشار ہمارے کارکنان بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں