پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وقت پرمکمل نہ ہوا تو یومیہ 30 لاکھ ڈالرجرمانہ دینا ہوگا وفاقی وزیر پٹرولیم

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن میں 15 ارب اورسوئی سدرن میں بھی اربوں کی گیس چوری ہوتی ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ چھ ہفتوں میں گیس چوری کے 310 مقدمات درج ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وقت پرمکمل نہ ہوا تو یومیہ 30 لاکھ ڈالرجرمانہ دینا پڑے گا۔


قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نےبتایا کہ اگرپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ یکم جنوری 2015 تک مکمل نہ ہوا تو یومیہ بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا، ہماری کوشش ہوگی کہ ایران کوبھاری جرمانہ عائد کرنے سےمتعلق شرط پر نظر ثانی کے لئے راضی کریں، انہوں نے بتایا کہ ایرانی گیس کی قیمت ملک میں پیدا ہونے والی گیس سے دوگنی ہو گی۔ بھارت نےگیس دینےکی پیشکش کی مگراس کی قیمت بہت زیادہ ہے، ایل این جی قطر اوران ممالک سےلیں گےجہاں سے سستی ملے گی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن میں 15 ارب اورسوئی سدرن میں بھی اربوں کی گیس چوری ہوتی ہے، چھ ہفتوں میں گیس چوری کے 310 مقدمات درج ہوئے، گیس چوروں کے لئے الگ تھانہ بنایا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story