شام پر حملے کا خوفدنیابھرکی حصص مارکیٹس میں مندی

شام پر امریکی واتحادیوں کے حملے کے خوف کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس سرمائے کے انخلا کے باعث بیٹھ گئیں۔


AFP August 29, 2013
فوٹو: فائل

لاہور: شام پر امریکی واتحادیوں کے حملے کے خوف کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس سرمائے کے انخلا کے باعث بیٹھ گئیں۔

یورپی مارکیٹس میں ایئرلائنز کے حصص میں بڑے پیمانے پر آف لوڈنگ دیکھی گئی جبکہ شام پر حملے کی دھمکی سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث انرجی فرمز کے نرخوں میں اضافہ ہوا، ایشیائی منڈیوں پر بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات ہوئے اور ٹوکیو، سڈنی، شنگھائی، ہانگ کانگ، جکارتہ، کوالالمپور، بنکاک، سنگاپور اور منیلاکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کی بڑی لہر دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو یورپی حصص مارکیٹس میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

شام پر حملے کے خوف سے پیدا شدہ کشیدہ صورتحال نے لندن کا ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس 0.60فیصد گرادیا، فرینکفرٹ میں 1.05 فیصد اور پیرس میں دوپہر تک 0.36فیصد مندی رہی، شام کی صورتحال کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں اور اسی رجحان نے جیٹ فیول کے نرخ بھی بڑھا دیے، اس رجحان سے انرجی فرمز کو فائدہ ہوا اور ان کے حصص کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی تاہم ایئرلائنز کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں