بی ڈی اے ملازمین کا تا دم مرگ بھوک ہرتالی کیمپ ساتویں روز بھی جاری

بھوک ہڑتالی ملازمین کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی، مظاہرین کا موقف


Staff Reporter May 28, 2019
مرجائیں گے مگر اپنے حقوق لے کررہیں گے، ملازمین کا موقف فوٹو: ایکسپریس

بی ڈی اے ملازمین کا تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ ساتویں روز بھی بدستور جاری ہے اور 6 ملازمین کی حالت غیر ہو گئی ہے۔

بلوچستان ڈیویلمپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے کوئٹہ میں اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 7 روز سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ تادم بھوک ہڑتال کے دوران 6 ملازمین کی حالت غیر ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

ملازمین کے مطابق وہ مرجائیں گے مگر اپنے حقوق لے کررہیں گے اس حوالے سے بلوچستان ڈیویلمپمنٹ اتھارٹی کے مقصود احمد اور دیگر نے میڈیا سے بات کے دوران کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی زبانی کلامی کسی بھی طفل تسلی میں نہیں آئیں گے ہمارے ساتھ مذاکرات کے بعد بھی ہمیں کوئی مثبت جواب کسی طرف سے بھی نہیں مل پارہا جو بھی آرہا ہے وہ اپنے فوٹو سیشن کروا کر چلے جاتے ہیں۔ اس وقت 6 کے قریب بھوک ہڑتالی ملازمین اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |