محکمہ تعلیم سے کرپشن اور سفارشی کلچر کا خاتمہ ترجیح ہے سکندر میندھرو

تعلیمی ادارے احسن طریقے سے خدمات انجام نہیں دے رہے.


Express News Desk August 29, 2013
ڈاکٹر سکندر علی میندھرونے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: صوبائی وزیر پارلیمانی امورو ماحولیات ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے تعلیم اور صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیار تعلیم کی بہتری کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کرتی ہیں لیکن افسوس ہے کہ عوام کو اس سے کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچتا۔

تعلیمی ادارے احسن طریقے سے خدمات انجام نہیں دے رہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر آفس بدین میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا۔ تعلیمی افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں