پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفی

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مفادات کے ٹکراؤ کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔


ویب ڈیسک May 28, 2019
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مفادات کے ٹکراؤ کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رچرڈ مورن مستعفی ہوگئے۔

اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔


رچرڈ مورن پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ملازم ہوتے ہوئے اپنی ذاتی کمپنی بھی چلا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

رچرڈ مورن کینڈین شہری ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او تھے۔ انہیں گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری کے وقت بھی اسٹاک بروکرز نے مارکیٹ کے انتہائی اہم عہدے پر غیر ملکی کی تقرری سمیت ان کی بھاری تنخواہ اور مراعات پر اعتراض اٹھایا تھا۔

علاوہ ازیں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 34 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |