مستحقین تک زکوٰۃ پہنچانے کیلیے نادرا سے معاہدہ کرلیا دوست راہموں
صوبائی وزیر دوست علی راہموں نے کہا کہ سندھ حکومت نے زکوٰۃ کو اصل مستحقین تک پہنچانے کے لیے نادرا سے معاہدہ کیا ہے
زکوٰۃ و عشر کے صوبائی وزیر دوست علی راہموں نے کہا کہ سندھ حکومت نے زکوٰۃ کو اصل مستحقین تک پہنچانے کے لیے نادرا سے معاہدہ کیا ہے۔
تاکہ مستحقین کو گھر بیٹھے اور بغیر کسی دشواری کے زکوٰۃ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نادرا سے ہونے والے معاہدے کے ذریعے لڑکیوں کی شادی، مریضوں کے علاج اور طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ صاف و شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے عمرکوٹ میں زکوٰۃ مستحقین میں مالی مدد، طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ اور غریب لڑکیوں میں جہیز کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔