چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کیخلاف 36 افراد گواہ بن گئے

ملزمان کے خلاف گواہی دینے والوں میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے افسران و اہلکار شامل


ویب ڈیسک May 28, 2019
عدالت نے طیبہ گل اور فاروق نول کو 17جون کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں فوٹو: فائل

KARACHI: چیئرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف نیب کے36 گواہوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کرنے والی طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نول کیخلاف گواہی دینے والے افراد کی فہرست ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس آفیسرز، سرکاری ملازمین اور بینکنگ ماہرین احتساب عدالت میں طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

نیب کی فہرست کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف خان، پولیس انسپکٹر شوکت علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد عمران سمیت نیب کے پانچ افسر بھی ملزموں کے خلاف گواہی دیں گے۔ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے ملازم صفدر حسین ساجد ، ہدایت اللہ، نور حکیم، صبا حامد، گلشن پروین اور زوہیب خان، نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

نیب نے چیئرمین نیب سمیت متعد افراد کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس پر عدالت نے طیبہ گل اور فاروق نول کو 17جون کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |