لاہور میں کالعدم القاعدہ کے بڑے حملے کا خدشہ سیکورٹی ہائی الرٹ

کالعدم القاعدہ کے دہشتگرد لاہور میں تخریب کاری کی بڑی کاروائی کر سکتے ہیں،وزارت داخلہ کا مراسلہ


August 29, 2013
دہشتگرد جیلوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں. فوٹو:فائل

SARGODHA:

لاہور میں کالعدم تنظیم القاعدہ کی جانب سے دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں اور اہم ننصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ لاہور شہر میں پولیس کی ناکہ بندی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کے دہشتگرد لاہور میں تخریب کاری کی بڑی کاروائی کر سکتے ہیں، دہشتگرد جیلوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا نے کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں اور چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تخریب کاری کے لئے پہلے خود کش حملہ اور بعد میں فائرنگ کرکے لوگوں کو یرغمال بنا سکتے ہیں۔


حساس اداروں اور محکمہ داخلہ کے مراسلے کے بعد حکومت نے صوبائی دارلحکومت میں دہشتگردی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے جب کہ مختلف حساس اداروں کے ملازمین کو بھی چیکنگ کے بعد اداروں کے اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔


دوسری جانب لاہور میں پولیس اہلکاروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ایک ساتھ کثیر تعداد میں کھڑے نہ ہوں بلکہ دو، دو پو لیس اہلکار کچھ فاصلے پر کھڑے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں