پی آئی اے اورسی سی اے کا اشتراک ضروری ہے رائو قمرسلیمان

باہمی تعاون سے شہری ہوابازی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔


Staff Reporter August 28, 2012
باہمی تعاون سے شہری ہوابازی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی قومی ادارے ہیں اور باہمی اشتراک سے شہری ہوابازی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں، یہ بات چیئرمین پی آئی اے رائو قمر سلیمان نے پی آئی اے کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہو ئے کہی، انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کو موجودہ بحرانی صورتحال اور بالخصوص حج آپریشن کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا تعاون درکار ہے،

انھوں نے کہاکہ پی آئی اے کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، تقریب سے چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی کیپٹن ندیم خان یوسفزئی اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے کو اپنے پھرپور تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پرندیم خان یوسفزئی نے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن پی آئی اے کیپٹن انور عادل کو یادگار شیلڈ پیش کی،

ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اقبال کے مطالبات کے جواب میں چیئرمین پی آئی اے نے ہمدردانہ غورکا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو حج پر بھیجے گی، آخر میں ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز پی آئی اے کیپٹن انور عادل نے تمام مہمانوںکا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں