دوران پرواز ایئرہوسٹس کے سامنے نازیبا حرکت کرنے پر بھارتی نوجوان گرفتار

پولیس نے بھارتی نوجوان کیخلاف دفعہ 354 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کر لیا


ویب ڈیسک May 28, 2019
بھارتی مسافر کو دفعہ 354 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب سے انڈیا جانے والی پرواز میں بھارتی مسافر کو ایئر ہوسٹس کے سامنے نازیبا حرکت کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دلی ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والی پرواز میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان کو ایئرپوسٹس کے سامنے نازیبا حرکات پر حراست میں لے لیا گیا۔

جدہ سے آنے والے بھارتی شہری نے طیارے کی خاتون عملے کی جانب سے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر خواتین عملے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور فحش اشارے کیے۔ مسافروں کی مداخلت پر بھارتی شہری نے سگریٹ بجھائی۔

پرواز کے اختتام پر خاتون عملے نے مسافر کی شکایت ایئرپورٹ انتظامیہ سے کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لیکر دہلی پولیس کے حوالے کردیا یولیس نے نوجوان کے خلاف دفعہ 354 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں