رینجرز نے اغوا کار گرفتار کرکے 2مغوی بازیاب کرالیے

شبیر اور حسن فشری میں کام کرتے ہیں، گرفتار ملزم کا تعلق گینگ وار سے ہے، رینجرز


Staff Reporter August 29, 2013
رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتار کیاجانے والا اغوا کار ۔ فوٹو : آئی این پی

ISLAMABAD: پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹ کلر اور اغوا کار سمیت6ملزمان کو گرفتاری کرکے 2مغوی بازیاب کرا لیے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری چیل چوک نوالین گلی نمبر ایک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اغوا کار کو گرفتار کر کے2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا، رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے چیل چوک قبرستان کے قریب سے شبیر اور حسن نامی شخص کو اغوا کیا تھا اور گلی میں لے گئے تھے کہ اطلاع ملنے پر رینجرز کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں مغویوں کو بازیاب کر لیا، بازیاب ہونے والے نیو کراچی کے رہائشی اور فشری میں ملازمت کرتے ہیں جو کام ختم کر کے گھر جا رہے تھے، گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

نپیئر تھانے کے سب انسپکٹر محمد اسرار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ صدیق وہاب روڈ آئی اسپینسر(آنکھوں)کے اسپتال کے قریب سے ایک ملزم شاہد حسین عرف فرنگی ولد مٹھو محمد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک30 بور پستول،4راؤنڈ اور دستی بم برآمد کر لیا۔



پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پرانی سبزی منڈی سندھی پاڑہ لیاقت بستی کا رہائشی اور لیاری گینگ وار کے کمانڈر امین بلیدی کا کارندہ ہے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تاجر محب اﷲ ولد خانزادہ سے50 ہزار روپے بھتہ لینے آیا تھا کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

گرفتار اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ ، ایکسپلوزو ایکٹ، پولیس مقابلہ اور سندھ آرمذ ایکٹ2013 کے تحت3مقدمات درج کر لیے گئے،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 4افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے، بغدادی پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے2ملزمان عقیل خان اور سیف اﷲ خان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان آئی سی آئی پل سے آئل ٹینکر چھین کر لے جا رہے تھے، آئل ٹینکر میں40لاکھ روپے مالیت کا آئل ٹینکر تھا، گرفتار ملزمان آئل ٹینکر میں سوار تھے جبکہ ان مدد کیلیے2ملزمان موٹر سائیکل پر آئل ٹینکر کے ساتھ ساتھ چل رہے جب پولیس نے آئل ٹینکر کو گھیرے میں لیا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہو گئے، سول لائن پولیس نے شیریں جناح کالونی کے قریب سے 2 ملزمان جان شیر اور سلیم کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |