خار قمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا ساتھی کا انکشاف
چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا گروہ بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کی کمان میں ہی تھا، ڈاکٹرعالم کا اعتراف
پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ کے ساتھی نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ خارقمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خار قمر چیک پوسٹ حملے کا بڑا سچ بالآخر سامنے آہی گیا اور یہ بھی پتا چل گیا کہ چیک پوسٹ پر کیا ہوا اور مسلح شخص کون تھا؟ اس سچ کی گواہی خود پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کے اپنے ساتھی نے ڈاکٹر عالم نے دے دی۔
یہ پڑھیں: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ
ڈاکٹر عالم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ محسن داوڑ مسلح گارڈ کے ساتھ تھا جب کہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا گروہ بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کی کمان میں کام کررہا تھا، چھپے ہونے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں محسن داوڑ نے 2 بیرئیر زبردستی پار کرنے کا فخریہ اعتراف بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں علی وزیر کی بھی لوگوں کو مشتعل کرتے اور فوج پر حملہ کرنے پر اکسانے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے۔