محکمے بجلی کے بل بروقت ادا کریںچیف سیکریٹری
کوئلے اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے منصوبوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
KARACHI:
چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے محکمہ داخلہ، تعلیم، اوقاف اور صحت کے سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو بجلی کے بل کی ادائیگی بروقت عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں کسی ابہام یا پیچیدگی کی صورت میں محکمہ برقیات (Power Deptt) سے باہمی رابطہ عمل میں لائیں، وہ پیر کی صبح اپنے دفتر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
چیف سیکریٹری نے سیکریٹری برقیات اور دیگر مذکورہ اداروں سے SEPCO/KESCO/HESCO کے واجبات کی بابت رپورٹ بھی طلب کی ہے اور محکمہ کول انرجی، محکمہ برقیات کے سیکریٹریز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ڈائریکٹر جنرل سے کوئلے اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی کے منصوبوں کی بابت رپورٹ بھی طلب کی ہے، انھوں نے یہ رپورٹس دو سے تین روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،
دریں اثنا چیف سیکریٹری نے مختلف محکموں سے متعلق ناجائز کنکشنز کیخلاف کارروائی پر بھی زور دیا ہے، اجلاس میں سیکریٹری کول انرجی اعجاز علی خان، سیکریٹری امپلی مینٹیشن رضوان احمد، سیکریٹری پاور رابعہ جویری آغا، سیکریٹری صحت آفتاب احمد کھتری، اسپیشل سیکریٹری ہوم مدثر اقبال، اسپیشل سیکریٹری فنانس شکیل احمد، ڈائریکٹر جنرل پی پی پی پی ( پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروجیکٹ) سہیل احمد راجپوت، ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم دلاور منگی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔