ملک کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کر گئے
نیاز احمد کافی عرصے سے علیل تھے جس کے باعث وہ میوزک انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔
پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پیر کو موسیقار نیاز احمد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم منگل کی دوپہر کو وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔ انہوں نے محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔
استاد نصرت فتح علی خان نے ان کا کمپوز کیا ہوا ملی گیت ''میرا ایمان پاکستان '' گایا جو بہت مقبول ہوا۔مرحوم نیاز احمد کے بچے بھی موسیقی سے وابستہ ہیں۔ وسیم نیاز بھی میوزک کمپوز کرتے ہیں۔