قتل کیس میں ’’شہباز شریف اور نواز شریف‘‘ پر فرد جرم عائد

ملزمان پر شائشتہ نامی خاتون کو قتل کرنے کا الزام ہے، دونوں بھائی عام شہری ہیں۔


Numainda Express May 29, 2019
ملزمان پر شائشتہ نامی خاتون کو قتل کرنے کا الزام ہے، دونوں بھائی عام شہری ہیں۔ فوٹو:فائل

سیشن عدالت نے ہم نام میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف پر قتل کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے کیس کی سماعت کی، نوازشریف اور شہبازشریف نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی اور 10 جون کو آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

ملزمان پر شائشتہ نامی خاتون کو قتل کرنے کا الزام ہے، دونوں بھائی عام شہری ہیں، سیاستدانوں سے نام مناسبت رکھتے ہوئے کیس کو عدالت میں توجہ حاصل ہے۔ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |