مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسزنے نوجوان کو آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے شہید کیا


ویب ڈیسک May 29, 2019
شہادت کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ فوٹو: فائل

ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک اورنوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں آج پھربھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورنوجوان کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسزنے نوجوان کو آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے شہید کیا۔

شہادت کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں