اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ کی تعمیر نقصان دہ ہوگی شہباز شریف

پاکستان پہلے کالا باغ ڈیم کے فوائد بعد میں ہیں، پنجاب نے صوبائی ہم آہنگی کی مثال قائم کی


Numainda Express August 29, 2013
دہشتگردی، توانائی بحران کے حل کیلیے مل کر لائحہ عمل بنانا ہو گا، سندھ اسمبلی کے وفد سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

دہشت گردی، توانائی بحران اور دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاق اور چاروں صوبوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا، بے روزگاری، غربت اور کرپشن کے ناسور کے سدباب کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات اٹھانا ہو ں گے، کالاباغ ڈیم کی معاشی افادیت اپنی جگہ لیکن سب سے پہلے پاکستان، چاروں صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کالاباغ ڈیم کی تعمیر ملکی وحدت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہوگی۔



پنجاب بڑا بھائی نہیں بلکہ چاروں بھائیوں میں سے ایک ہے جس نے قومی مالیاتی کمیشن کی متفقہ منظوری کے لیے اپنے حصے کے11 ارب روپے دیگر صوبوں کو دے کر بھائی چارے اور صوبائی ہم آہنگی کی تاریخی مثال قائم کی اور یہ رقم پانچ برسوں میں 55 ارب روپے بنتی ہے۔ وہ پنجاب کے دورے پر آئے ہوئے سندھ اسمبلی کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وفد میں مختلف سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)' مسلم لیگ (فنکشنل) کے علاوہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں