ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طیارہ کوالالمپور پہنچ گیا

خصوصی طیارہ ان مسافروں کو لیکر آج شام وطن واپس پہنچ جائے گا


ویب ڈیسک May 29, 2019
خصوصی طیارہ ان مسافروں کو لیکر آج شام وطن واپس پہنچ جائے گا۔ فوٹو : فائل

ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کوالالمپور پہنچ گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کوالالمپور پہنچ گیا ہے، ملائشیا میں320 مسافروں کی بورڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد یہ خصوصی طیارہ ان مسافروں کو لیکر آج شام وطن واپس پہنچ جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ میں ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، یہ پاکستانی قید مکمل کرکے ڈائریکٹ فلائیٹ کے تعطل کی وجہ سے پاکستان آنے سے قاصر تھے، سیل نے ان پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کے لیے انتظامات مکمل کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں