وزیراعظم او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات اٹھائیں گے


ویب ڈیسک May 29, 2019
مدینہ منورہ: وزیر اعظم عمران خان مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کرنے کے لیے آرہے ہیں، اہلیہ و دیگر حکام بھی ساتھ ہیں

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان 14 ویں او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم پہلے مدینہ منورہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے، جس کے بعد وہ جدہ پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر گورنر مکہ شہزادہ خالد نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات اٹھائیں گے۔

اوآئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے اور رواں سال اس کی پچاسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں