کراچی سے کشمور تک سندھ کی زمینوں کی لوٹ مار جاری ہے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

ملزم قادر بخش جامشورو حیدرآباد میں رہتا ہے اور نیب ابھی تک اسے گرفتار نہیں کرسکا، عدالت


ویب ڈیسک May 29, 2019
ملزم قادر بخش جامشورو حیدرآباد میں رہتا ہے اور نیب ابھی تک اسے گرفتار نہیں کرسکا، عدالت فوٹو:فائل

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کی زمینوں کی لوٹ مار جاری ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ انسپکشن ٹیم کے چئیرمین عبدالسبحان میمن اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق معاملہ کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے جامشورو میں 7 ایکڑ رفاہی زمین غیرقانونی طور پر قادر بخش شورو کو الاٹ کی جو مفرور ہے۔ عدالت نے نیب حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قادر بخش جامشورو حیدرآباد میں رہتا ہے اور آپ ابھی تک اسے گرفتار نہیں کرسکے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سندھ کی زمینوں کی ایسے ہی لوٹ مار جاری ہے، کراچی سے کشمور تک یہ سلسلہ جاری رہا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ اُس وقت وزیر کون تھا۔ وکیل نے بتایا کہ موجودہ پیر پگارا صبغت اللہ راشدی اس وقت ریونیو کے وزیر تھے۔

عدالت نے زمین الاٹ کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 26 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں