جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر تماشے لگارہا ہے مراد سعید
کرپشن میں ملوث عناصر کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ مشتعل جتھوں کے ساتھ پیشیوں پر آئیں، مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر تماشے لگانے کی کوششیں کررہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر تماشے لگانے کی کوششیں کررہا ہے، مجرم جمہوریت کی آڑ میں چھپ کر احتساب سے بچنے اور قوم کو بیوقوف بنانے کے خواہشمند ہیں، جاتی امراء کے ٹھگوں کا احتساب کیا گیا تو انہیں ووٹ کی حرمت یاد آگئی تاہم اپنی سیاہ کاریوں کا کوئی جواب ان کے پاس تھا نہ ہی ان کے پاس ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ چوری بچانے کے لیے جمہوریت کو ڈھال بنانا شرمناک، قابلِ مذمت اور جمہوریت کی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش ہے، بلاول زرداری کو کسی سیاسی مقدمے کی پیروی کے لیے نہیں بلکہ خالصتاً چوری اور لوٹ مار کی واردات میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا، کرپشن جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیسے اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ مشتعل جتھوں کے ساتھ پیشیوں پر آئیں۔
مراد سعید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر یقین دہانی کروارہے ہیں کہ جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دباؤ میں نہیں لاسکتے، قوم کی نگلی گئی دولت اگلنے کے علاوہ ان کے پاس نجات کی کوئی راہ نہیں۔