پنجاب حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیے

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کئے جارہے ہیں، وزیر اطلاعات صمصام بخاری

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کئے جارہے ہیں، وزیر اطلاعات صمصام بخاری فوٹو:فائل

پنجاب میں ترجمانوں کی ریل پیل ہوگئی اور صوبائی حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے 38 ترجمانوں کا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر ترجمان مقرر کئے جارہے ہیں۔


ان ترجمانوں میں سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ساتھ فیصل حیات، احمد چھٹہ، شوکت بسرا بھی شامل ہیں۔ اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سلمان شاہ اور ہاشم ڈوگر کو بھی پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 18 فروری کو سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے 22 ترجمان مقرر کئے تھے۔
Load Next Story