کراچی کے مختلف علاقوں سے متحدہ کے درجن سے زائد کارکن گرفتار

پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ آپریشن قابل مذمت ہے، واسع جلیل

پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ آپریشن قابل مذمت ہے، واسع جلیل. فوٹو فائل

ISLAMABAD:
پولیس نے مختلف علاقوں سے متحدہ قومی موومنٹ کے درجن سے زائد عہدیداروں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے پولیس کے آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو پھر عوامی احتجاج کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے رات گئے لانڈھی سیکٹر کے2یونٹ انچارجز جبکہ نیوٹائون پولیس نے سوسائٹی سیکٹر کے جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت متحدہ کے درجن سے زائد عہدیداروں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا۔




اس حوالے سے رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس بلاجواز متحدہ کے عہدیداروں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر انھیں گرفتار کر رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ حکومت نے کراچی پولیس کے ذریعے ایم کیو ایم کیخلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ اگر گرفتاریوں کاسلسلہ بند نہیں کیا گیا تو بھر پور عوامی احتجاج کیا جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story