جوڑوں کے درد سے بچنے کیلیے بروکلی کھائیں تحقیق

بروکلی میں ایک خاص مرکب پایا جاتا ہے جو کرکری ہڈی کو نقصان پہنچانے والے انزائم یا کیمیائی خمیر کا راستہ روکتا ہے۔

بروکلی میں ایک خاص مرکب پایا جاتا ہے جو کرکری ہڈی کو نقصان پہنچانے والے انزائم یا کیمیائی خمیر کا راستہ روکتا ہے۔ فوٹو: فائل

برطانوی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ بروکلی (پھول گوبھی سے مشابہہ سبزی) کھانے سے جوڑوں کے درد کے عارضے کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے اور اس سے بچا بھی جا سکتا ہے۔


یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کی ٹیم لیبارٹری میں کامیاب تجربے کے بعد اب انسانوں پر یہ تحقیق کرنے جا رہی ہے۔ لیبارٹری میں یہ تجربہ خلیوں اور چوہوں پر کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ بروکلی میں ایک خاص مرکب پایا جاتا ہے جو کرکری ہڈی کو نقصان پہنچانے والے انزائم یا کیمیائی خمیر کا راستہ روکتا ہے۔
Load Next Story