اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ڈالر اپنی قدر کھونے لگا

انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے گھٹ کر 149 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔


ویب ڈیسک May 29, 2019
انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے گھٹ کر 149 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔ ۔فوٹو: فائل

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی مستحکم ہونے لگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 949 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم دن کی شروعات سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور دن کے اختتام پر انڈیکس ایک ہزار 10 پوائنٹس اضافے کے بعد 35 ہزار 959 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کی طرح ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے گھٹ کر 149 روپے 63 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رہا۔ کاروباری دن کے دوران 15 کروڑ 14 لاکھ 79 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔ جس کا حجم 7 ارب 19 کروڑ 17 لاکھ سے زائد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں