ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی

ریفرنس ججز کا احتساب نہیں مقدس ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، استعفیٰ کا متن


ویب ڈیسک May 29, 2019
عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا ادارہ ہے اس کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا، زاہد فخرالدین۔ فوٹو:فائل

حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین ابراہیم اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخرالدین ابراہیم احتجاجاً مستعفی ہوگئے، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو ارسال کردیا ہے۔

زاہد فخرالدین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ججز کے خلاف بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کئے ہیں، بظاہر یہ ریفرنس ججز کا احتساب نہیں بلکہ مقدس ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، میرے مطابق یہ ججز کا احتساب نہیں ہے حکومت کے اس اقدام پر احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر

زاہد فخرالدین نے کہا کہ عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا ادارہ ہے اس کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی ایسی صورتحال میں کام جاری رکھ سکتا ہوں، حکومت کا یہ اقدام ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں