سعودی ولی عہد کی 450 ملین ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ جعلی نکلی

سعودی ولی عہد نے قطر کی جانب سے پینٹنگ خریدنے میں دلچسپی دکھانے پر اسے خرید لیا تھا، محقق بیون لیوائس


ویب ڈیسک May 29, 2019
ولی عہد کو لیونارڈو کی اصلی پینٹنگ کے بجائے کاپی فروخت کی گئی، ماہرین (فوٹو : رائٹرز)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نشاہ ثانیہ سے تعلق رکھنے معروف مصور لیونارڈو ڈا ونچی کی ایک پینٹنگ گزشتہ سال 450 ملین ڈالر میں خریدی تھی اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ پینٹنگ جعلی ہے۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد بن سلمان نے لیونارڈو ڈا ونچی کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر مبنی شہرہ آفاق پورٹریٹ 450 ملین ڈالر میں خریدی تھی تاہم ماپرین نے اس پینٹنگ کے جعلی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔


یہ پینٹنگ جسے سلویٹر مندی کا نام دیا گیا 1500 عیسوی میں لیونارڈو ڈا ونچی کا عظیم شاہکار تھی، اس پینٹنگ کو 2017ء میں بحال کرکے نیلام کیا گیا، یہ اب تک فروخت ہونے والی سب سے مہنگی پینٹنگ ہے جس کے خریدار کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا تاہم کہا جاتا ہے کہ اسے سعودی شہزادے بدر بن عبداللہ نے اپنے ولی عہد کے لیے خریدا۔

مصور لیونارڈو ڈا وانچی پر کام کرنے والے محقق بین لیوائس نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے ولی عہد کی جانب سے پینٹنگ خریدنے میں دلچسپی لینے پر اتنی خطیر رقم کے عوض یہ شاہکار خریدا تاہم معروف محقق نے ولی عہد کو بیچی گئی پینٹنگ کے غیر مصدقہ ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ پینٹنگ اس وقت سوئٹزرلینڈ میں محفوظ ہے اور جلد ابوظہبی میں رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں