قانون نافذ کرنے والےادارے مصلحت پسندی کو ترک کردیں

دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو مذمت کرتے ہیں،سینیٹر شاہی سید


Staff Reporter August 28, 2012
دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو مذمت کرتے ہیں،سینیٹر شاہی سید ۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو شدید مذمت کرتے ہیں کراچی کے عوام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں جاری بد امنی پر قابو پائیںکراچی میں جاری مسلسل دہشت گردی کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے مصلحت پسندی کو فور ی طور پر ترک کردیں، ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے جمہوریت کے تسلسل میں ہی ملک کی بقا ہے ذمے دارانہ طرزعمل اختیار کرکے جمہوریت کی بقا کی جدوجہد کر رہے ہیں، تصادم کے تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

روز اول سے جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور مال غنیمت کے متمنی قوتوں کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے، انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا کامیڈین نما سیاست دان کی گفتگو اور نشر کرنے اور الفاظ کی ادائیگی پر نظر ثانی کرے ، مسلسل ہارنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والے سیاست دان کو میڈیا ہیرو بنانے کی کوشش نہ کرے، ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں کو زیادہ سے زیادہ برا بھلا کہنے اور تنقید کرتے ہوئے اخلاقی حدود سے تجاوز کرنے کو معیار اور قابلیت بنا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں