سینئر صحافی ادریس بختیار انتقال کرگئے

ادریس بختیار نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں مکمل کی اور پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کراچی کے ایک اخبار سے کیا


Staff Reporter May 29, 2019
ادریس بختیار نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں مکمل کی اور پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کراچی کے ایک اخبار سے کیا (فوٹو: فائل)

سینئر صحافی ادریس بختیار علالت کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ادریس بختیار نے اپنے 50 سالہ دور صحافت میں بین الاقوامی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے۔ ادریس بختیار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر بھی رہے۔

ادریس بختیار نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں مکمل کی اور بعد ازاں انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کراچی کے ایک اخبار سے کیا۔ وہ طویل عرصے تک بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اردو سروس سے وابستہ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں