پیپلزپارٹی کی حکومت سے نجات کیلیے تحریک چلائیں گے پی ٹی آئی
18ویں ترمیم کے ذریعے پیپلزپارٹی نے عوام کے اربوں روپے لوٹ لیے،خرم شیرزمان
پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سے نجات کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سے نجات کے لیے تحریک چلانے کا اعلان گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، سیما ضیا ، عمر عماری نے صحافیوں سے گفتگومیں کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ18ویں ترمیم کے ذریعے پیپلزپارٹی نے عوام کے اربوں روپے لوٹ لیے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے حکومت کی کرپشن کی پول کھول دی ہے ،محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا کوئی ریکارڈ نہیں آج کل لاڑکانہ میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول بڑھتی ہوئی ایڈز کی بیماری سے کھل گیا ہے۔
محکمہ خزانہ میں ساڑھے 13ارب کی بے ضابطگیاں ہوئیں اور ٹائی لگا کرآنے والے مراد علی شاہ نے بلا ریکارڈ ادائیگیاں کی ہیں ڈھائی ارب روپے بغیر بجٹ منظورکرکے ڈی ڈی اوز کے ذریعے خرچ کیے گئے اپنی مرضی سے ٹھیکے دیے گئے ورکس اینڈ سروسز محکمے میں ساڑھے 29ارب روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں محکمہ خوراک میں ساڑھے 17ارب روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں ۔