پانچ سسرالیوں کی بہو سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی

پولیس نے پنچایت میں شامل تمام ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


Numainda Express May 30, 2019
پولیس نے پنچایت میں شامل تمام ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو:فائل

پانچ سسرالیوں نے گھر کی بہو کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا جب کہ لواحقین کے احتجاج پر پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ دھلے کے علاقہ رسول پورہ کی رہائشی 3بچوں کی ماں پر سسرالیوں نے 24 مئی کو الزام لگایا کہ اس کا چال چلن درست نہیں۔ اس کے چچا سسر معراج،چچا سسر ریاض ، 2دیوروںارشد، حبیب اور بھتیجے شہزاد نے خودپنچایت لگا کر ''فیصلہ ''کیاکہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جائے جس کے بعدتمام پنچایتیوں نے خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ خاتون مقدمہ درج کرنے تھانے پہنچی تو پولیس لیت ولعل سے کام لیتی رہی جس پراس کے والدین اور بھائیوں نے سی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا،جس پرپولیس نے پنچایت میں شامل تمام ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں